ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف قرارداد جمع

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) ن لیگی ایم پی اے سمیرا کومل نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع  کروادی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سمیراکومل نےقرارداد میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پرتشویش کا اظہار کرتا ہے، تنخواہ دار اور دیہاڑی دار  کیلئے مہنگی سبزیاں خریدنا ناممکن ہو چکاجبکہ عام مارکیٹ میں دکاندار من مرضی کے ریٹس وصول کررہے ہیں,ناجائزمنافع خور شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ غیر فعال ہیں پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں، ناجائزمنافع خور سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کررہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور مجسٹریٹ کو فوری فعال کیا جائے۔