ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کی دو نشستوں پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی سربراہ کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق انتخابی میدان سے پہلے قانونی جنگ میں عمران خان کی فتح،کپتان کےخلاف تمام اعتراضات مسترد،این اے 246لیاری اور این اے237ملیر سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے تھے ۔

 ریٹرننگ افسر کے دفترمیں عمران خان کےخلاف اعتراضات کی مفصل سماعت ہوئی فریقین کے وکلا اور پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں کئی باتیں چھپائیں گئیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ کا کہناتھا کہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے۔ریٹرننگ افسرکے دفتر میں دونوں جماعتوں کے کارکنان میں کشیدگی ہوئی نعرے لگے پولیس کی نفری نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن کےلئے ایم کیوایم اور تحریک لبیک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔