ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکا لڑکی تشدد کیس، عدالت نے فیصلہ سنادیا

لڑکا لڑکی تشدد کیس، عدالت نے فیصلہ سنادیا
کیپشن: Usman Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ای الیون لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ 

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا یا،ملزم کی جانب سے شیر افضل مروت جبکہ مدعی کی جانب سے حسن جاوید شورش نے کیس کی پیروی کی۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے پولیس کو 10ستمبر تک چلان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

 خیال رہے کہ عدالت نے 12 اگست کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer