ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان  کیا گیا ہے ۔ 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی گئی۔  

وزیرِ اعظم  نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی منظوری دی، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی. وزارت توانائی نے ڈیزل میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق نئے ریٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے.

 واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، امریکی خام تیل 13.60 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی خام تیل 81.80 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ اس کے علاو ہ برینٹ خام تیل  12.60 فیصد  بڑی کمی سے 86.90 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔