سٹی 42: ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے اخراج سے پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ لوڈ منیجمنٹ کا عارضی مسئلہ ختم ہو جائے گا ۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات پانی کے اخراج میں اضافے سے پن بجلی کی پیداواربڑھی۔گزشتہ رات ڈیموں سے 30 ہزار کیوسک پانی جاری کیا گیا ہے۔
15 اور 16 کی رست کو صرف 8 ہزار کیوسک پانی ریلیز کیا گیا تھا ۔ پانی کے اخراج میں اضافے سے گزشتہ رات پن بجلی 2300 میگاواٹ بڑھی۔
اس سے قبل رات کو پن بجلی کی پیداوار 1800میگاواٹ تھی ۔ پانی کے اخراج میں اضافے سے پن بجلی 4100میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے۔پن بجلی کے اضافہ سے ملک میں جنوب سے 400 میگاواٹ لانے میں بھی مدد ملی۔
وسطی علاقوں میں زیادہ بجلی کی وجہ گرڈ کے استحکام کے مسائل کم ہوئے۔ کسان بھائیوں کے زرعی مقاصد کے لئے پانی کی زیادہ ڈیمانڈ سے پن بجلی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔
گزشتہ رات لوڈ منیجمنٹ کا دورانیہ 6گھنٹے سے کم ہو کر 2.5اور 3گھنٹے رہا ۔ایل این جی کی جلد دستیابی اور پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈ منیجمنٹ کا عارضی مسئلہ ختم ہو جائے گا