ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی

آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ نیویارک سیشن پر بھی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔ 

امریکی خام تیل 13.60 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی خام تیل 81.80 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ اس کے علاو ہ برینٹ خام تیل  12.60 فیصد  بڑی کمی سے 86.90 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔ 

ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی امید ہے ۔ 

عالمی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدیں ہیں ۔ 

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ لبنان جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کر دی۔ آبنائے ہرمز  کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ۔  

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔