سٹی 42 : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کر دی۔ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کی ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ لبنان اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران معاہدے میں دوسری سب سے بڑی رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔ ایران نے جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کھول دیا۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ۔