احتشام کیانی : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رجب بٹ کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے ڈائریکٹر آپریشنز کو نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا، این سی سی آئی اے نے تحریری جواب میں کہارجب علی انکوائری میں شامل ہو چکے ہیں،رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں۔رجب علی کا نام شامل تفتیش نہ ہونے پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔
ملزم کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کی انکوائری زیرِالتوا ہے ۔رجب علی کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعہ 11 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 298-A کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
جسٹس اعظم خان رجب بٹ کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرینگے۔