ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی انٹر بورڈ کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

کراچی انٹر بورڈ کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے تنگ آکر نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والے متعدد فیک پیجز اور گروپس کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد بورڈ انتظامیہ نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس وقت انٹر بورڈ کے نام سے 24 جعلی فیس بک اکاؤنٹس، 8 انسٹاگرام اکاؤنٹس اور ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ فعال ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طلبہ کو گمراہ کرنے والے ان تمام فیک اکاؤنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور انہیں بلاک کیا جائے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بورڈ کا صرف ایک آفیشل میٹا ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہی مستند ہے، جبکہ جعلی پیجز پر دی جانے والی غلط معلومات کی وجہ سے طلبہ شدید متاثر ہو رہے ہیں اور غلط تعلیمی معلومات پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق بورڈ کے خط پر جعلی پیجز اور گروپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا ان جعلی گروپس کے ذریعے پیپر لیک کرنے جیسی سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں رہا جا رہا۔ ایجنسی نے اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔