ارباز خان: حلقہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبے پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اجلاس میں بتایا گیا کہ حلقے میں ساڑھے 4 ارب کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج منصوبہ ، ایک ارب 10 کروڑ کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلزکا منصوبہ اورگلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےہدایت کی کہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن پر مکمل کرنےکیا جائے اُنہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ن لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آکر ہمیشہ عوام کی خدمت ہی کی ہے۔
اجلاس میں ایم سی ایل اور واسا کے افسران، سابق رکن پنجاب اسمبلی وحید گل، سابق چیئرمین طارق اعوان ، سابق چیئرمین چودھری مقصود گجر، سابق چیئرمین حاجی اشرف، سابق چیئرمین منظور بٹ ،کوارڈینیٹر عبدالوہاب ملک نے بھی شرکت کی جبکہ ایکسیئن واسا سلمان مرزا، ایکسیئن ایم سی ایل عبدالوہاب، نیسپاک افسران بھی اجلاس میں موجود تھے،