ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز اتھارٹی میں نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کا تعارفی سیشن

سیف سٹیز اتھارٹی میں نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کا تعارفی سیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سیف سٹیز اتھارٹی میں نئے پولیس کمیونیکیشن افسران کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا گیا نئے بھرتی ہونیوالےافسران کا مینیجنگ ڈائریکٹرسمیت دیگر حکام کیساتھ تعارفی سیشن منعقد کیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق  بھرتی ہونیوالے 247 نئے افسران کا مینیجنگ ڈائریکٹر، چیف آپریٹنگ آفیسر ،دیگر افسران کیساتھ تعارفی سیشن ہوا جہاں نئے افسران کو کامیابی پر مبارکباد دینےکے ساتھ فرائض منصبی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر منتخب ہونیوالے افسران نے محنت لگن اور ایمانداری سے خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں میرٹ، خواتین اور اقلیتی کوٹہ کے تحت بھرتی کا عمل جدید، شفاف اور مکمل طور پر اُصولی بنیادوں پر مبنی طریقے سے مکمل کیا گیا میرٹ پرتحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد247 اُمیدواروں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے۔