ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی کا مشہور برج العرب 18 ماہ کے لیے بند، بڑی مرمت کا اعلان

دبئی کا مشہور برج العرب 18 ماہ کے لیے بند، بڑی مرمت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب اپنی منفرد کشتی نما ساخت اورشاندار ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے۔

 برج العرب اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے جس کے تحت 1999 کے بعد ہوٹل کی پہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے۔

 اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مرمت کے دوران کشتی نما ہوٹل کی منفرد ساخت کو برقرار رکھا جائے گا۔

 مزید برآں  ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کو محفوظ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔