علی رامے: پنجاب حکومت نے " پنجاب دھرتی رنگ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے مطابق آئندہ تین سال میں 3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ اس سکیم کو نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت ضلعی سطح پر کلچرل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جبکہ صوبے میں روایتی میلوں کو فروغ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بسنت، میلہ چراغاں سمیت مختلف ثقافتی و مذہبی تقریبات پر خصوصی توجہ دی جائے گی،۔
حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو آرٹس، دستکاری اور ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا جبکہ فیسٹیولز، نمائشوں اور مقابلوں کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں،فنکاروں اور ہنرمندوں کی تربیت اور سکل ڈیولپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔