ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمیکل ڈور سمیت پتنگ فروشی کا دھندہ کرنے والا ملزم گرفتار

کیمیکل ڈور سمیت پتنگ فروشی کا دھندہ کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور میں لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی میں ملوث ملزم عامر رفیق کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کا دھندہ کر رہا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ملزم  پتنگوں کی ترسیل کے لیے بڑے گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 100 پتنگیں جبکہ 3 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔