(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ آمد، گورنر پنجاب نے چودھری پرویز الہٰی کی عیادت کی، چودھری پرویز الہٰی پر حملہ افسوسناک ہے، حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ پہنچے جہاں ان کی عیادت کی، گورنر پنجاب نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی پر تشدد کرنا انتہائی قابل افسوس ہے،ہمارا کردار پوری قوم کے سامنے ہے،میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس ایک آئینی عہدہ ہے.سب کا کردار قوم کے سامنے آگیا، قوم خود فیصلہ کرے گی۔
ان کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔حمزہ شہبازسے حلف لینے کا حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین کی مشاورت سے کیا جائے گا، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا حلف کس نے لینا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی قابل افسوس ہے،ن ش کی لڑائی میں انہوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،عدلیہ کی بحالی کے لیے ہم نے ڈنڈے کھائے ہیں، دوسری جماعتوں کے لیڈر لندن، جدہ میں بیٹھ کر عیاشاں کررہے تھے۔
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی،رپورٹ کو جلد ری ویو کر کےآپ کو رپورٹ کرتے ہیں، چودھری پرویز الہٰی نے خوش اسلوبی سے ایوان چلایا۔