راج کماری کےچیلے دھمکیاں دینا بند کریں؛ فردوس عاشق

راج کماری کےچیلے دھمکیاں دینا بند کریں؛ فردوس عاشق
کیپشن: Firdous Ashiq Awan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم(ن)لیگ کی بیوروکریسی کو دھمکیاں،رانا ثناء اللہ کی چیف سیکرٹری سے متعلق سخت الفاظ کے استعمال پر سرکاری افسران میں غم و غصے کی لہر،بیوروکریسی بھی ناراض،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رانا ثنااللہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ،فردوس عاشق کا سخت ردعمل،کہا کہ راج کماری کے چیلے دھمکیاں دینا بند کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی دینے کا معاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ سرکاری افسران کے بارے میں بیان بازی انتہائی افسوسناک اور غیر اخلاقی ہے، وزیراعلی نے کہا کہ کوئی سرکاری افسر کرپٹ ٹولے کے دباؤ میں نہیں آئے گا ۔رانا ثنااللہ کے بیان پر بیوروکریسی میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ سرکاری افسران شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے،سرکاری افسران سےذاتی ملازم کا کام لینےوالی ن لیگ کو اداروں، افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہورہا،ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

حکومت اپنے افسران کےتحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہوگی،ڈرانے، دھمکانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں،اب وقت بدل چکا، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کے لئےڈوب چکا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے رانا ثنااللہ کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر کو ایسی بیان بازی سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ رانا ثنااللہ نے چیف سیکرٹری اور کمشنر لاہور کو جاتی امرا کی اراضی کے معاملے پر سرخ لائن کراس نہ کرنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer