وزیراعلیٰ پنجاب نے رانا ثناء اللہ کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیا دے دیا

Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ردعمل،کہتے ہیں کہ سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینا غیر قانونی برداشت نہیں کریں گے،کوئی افسروں کو دھمکی دے گا تو خاموش نہیں بیٹھے رہیں گے، قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

رانا ثناء اللہ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور کمشنر کو دھمکی دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ میں سرکاری افسروں پر برس پڑے،سرکاری افسران کے بارے میں اپوزیشن کی بیان بازی انتہائی افسوسناک اور غیر اخلاقی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری افسران پر الزام تراشی قابل مذمت ہے۔ کوئی سرکاری افسر کرپٹ ٹولے کے دباؤ میں نہیں آئے گا،قواعد و ضوابط کے بارے میں کسی کو شکایت ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے۔ 

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔ ن لیگ کو اداروں کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہو رہا، ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت افسران کے تحفظ میں آگے کھڑی ہوگی، ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں۔