ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں اچانک کمی

ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں اچانک کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وائرس اور لاک ڈاون صرف ملکی معیشت پر اثر انداز نہیں ہورہے بلکہ اس سے روپے، ڈالر کی قدر میں بھی
کمی یا اضافہ ہورہا ہے،مسلسل بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے ترقی یاقتہ ممالک سے لے کر ترقی یاقتہ ممالک کی معیشت کو ہلکا کردکھ دیا ہے،جس کی وجہ سے کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے،کورونا وائرس سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہواقع ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 40 پیسے سستا ہو گیا قیمت میں کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 163 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئیتھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 22 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 89 پیسے رہی، جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے، یورو کی قدر 2 روپے 10 پیسے بڑھ کر 182 روپے 36 پیسے، اور برطانوی پاونڈ کی قدر 1 روپے 47 پیسے بڑھ کر 207 روپے 5 پیسے ہو گئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں تین ہفتوں کے دوران ڈالر مجموعی طور پر 13 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا، جس سے ملک پر غیر ملکی قرضوں کے مجموعی بوجھ میں 1 ہزار 511 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 168 روپے ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ کورونا نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں بلکہ سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں ڈالر کم ہو گئی، خام تیل کی قیمت بھی 66 فیصد سے زائد گر گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer