مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ( حسن علی) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، اکبری منڈی میں دالیں سستی ہوگئیں،حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر688اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کردی۔

اکبری منڈی میں دال چنا 11 روپے سستی قیمت 145 روپے سے کم ہو کر 134 روپے کلو ہوگئی جبکہ دال مونگ دھلی 40 روپے فی کلو سستی ہوگئی اور قیمت330روپے سے کم ہوکر290روپے کلو ہوگئی۔  اکبری منڈی میں کالے چنے 15 روپے فی کلو سستے، قیمت 150 روپے سے کم ہوکر 135 روپے فی کلو جبکہ دال ماش دھلی 60روپے کلو سستی 300روپے کلو سے کم ہوکر 240 روپے فی کلو ہوگئی، دال مسر 15روپے کلو سستی، 180 سے کم ہوکر 165 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے تاہم سفید چنا 100 روپے فی کلو برقرار ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ دالوں کی طلب میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور آنیوالے دنوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے عوام کوبڑا ریلیف دیدیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر688اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزپر چاول 10 اورٹوٹا چاول 5 روپے فی کلو سستے کردئیے گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والے مختلف برانڈ کے مشروبات، ٹوتھ پیسٹ، صابن، مصالحہ جات، واشنگ پاﺅڈر اور کیچپ سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کی طرف سے مختلف برانڈ کی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 5 سے7 فی صد تک رعایت کی گئی، تاہم دالوں، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں گئی، درجہ سوم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پردرجہ سوم کے کوکنگ آئل کی قیمت 215 روپے ہوگئی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل دی گئی سبسڈی کو رمضان پیکیج میں شامل کیا جائے گا۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورزپرآٹا، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی کرے اوردالوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے۔

Sughra Afzal

Content Writer