امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عوادالجہنی کے ایوان وزیر اعلیٰ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،جس کے بعد امام کعبہ اور وزیراعلیٰ پنجا ب کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات امام کعبہ نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے دل پاکستان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، امام کعبہ نے کہا کہ انہوں نے قرآن پاک پاکستانی استاد سے حفظ کیا ہے۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، امام کعبہ نے تلاوت قرآن پاک اورامت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، پاکستان، سعودی عرب کی ترقی اور امن کیلئے خصوصی دُعا بھی کی۔

اس موقع پر سردارعثمان بزدار کا کہنا تھاکہ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے، پاکستان کے عوام اور حکومت سعودی عرب سے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔

 سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی، مولانا طاہر اشرفی اور امام کعبہ کے وفد کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer