ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالروں کی ہوس!باپ کے آخری لمحات دکھانے پرخواتین ولاگرزتنقید کی زد میں آگئیں

ڈالروں کی ہوس!باپ کے آخری لمحات دکھانے پرخواتین ولاگرزتنقید کی زد میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے صارفین کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں دو بیٹیاں اپنے والد کے آخری لمحات کے دوران وی لاگ بناتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا مگر بیٹیاں کیمرے کے سامنے موجود رہیں اور غیر سنجیدہ رویہ اپناتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کرنے کی اپیل کرتی رہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کی دوڑ نے انسانی اقدار اور جذبات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ والد کے آخری لمحات انتہائی حساس اور دکھ بھری گھڑیاں ہوتی ہیں لیکن انہیں وی لاگ بنا کر شہرت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ ایسے رویے خاندانی رشتوں کی اہمیت کو مجروح کرتے ہیں اور معاشرے میں منفی مثال قائم کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے غیر اخلاقی مواد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سختی سے روکا جائے تاکہ انسانی رشتوں اور جذبات کی پامالی بند ہو سکے۔

صارف اطہر سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بے حسی کی انتہا دیکھ کر دل دہل گیا، یہ سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ ہے کہ بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معاشرہ دن بہ دن بگڑتا جا رہا ہے، ایسے لوگ نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں جو بغیر محنت کے وی لاگ بنا کر لاکھوں کماتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنے والد کی آخری ساعتوں کو لائکس اور ویوز کے لیے نمائش بنانا انسانیت کی عظمت پر خراش ہے، غم میں بھی وقار کا حق ہوتا ہے۔ جہاں کئی صارفین نے یوٹیوبر پر پابندی کا مطالبہ کیا، وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں نے غربت کی وجہ سے ایسا کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ پہلے غربت کو الزام دو، پھر انہیں، بے شک انہوں نے غلط کیا لیکن وہ ایک مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔