ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پہلی ویمن ایکسپو کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلی ویمن ایکسپو کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد:  پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ کی پہلی ویمن ایکسپو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 "مضبوط عورت، مضبوط پنجاب" کے عنوان سے یہ ایکسپو نومبر کے آخری ہفتے میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقد کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس ایکسپو کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

ویمن ایکسپو 2025 میں نہ صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور کشمیر سے خواتین اینٹرپرینیورز شرکت کریں گی، جبکہ بیرون ممالک سے بھی خواتین تاجروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، ترکیہ، جاپان اور کوریا سمیت کئی ممالک سے اینٹرپرینیورز کی آمد متوقع ہے۔ اسی طرح بنگلہ دیش، چین، ملائیشیا اور دیگر ممالک سے بھی خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور لاہور چیمبرز سمیت مختلف چیمبرز آف کامرس نے بھی ایکسپو میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے یہ ایکسپو اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویمن ایکسپو کو عالمی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا، جس میں خواتین اپنی تیار کردہ مصنوعات کے اسٹالز لگائیں گی۔