ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغل پورہ میں جھپٹا مار کر موبائل چھیننے کا واقعہ چھ ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا

مغل پورہ میں جھپٹا مار کر موبائل چھیننے کا واقعہ چھ ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغل پورہ میں جھپٹا مار کر موبائل چھیننے کا واقعہ چھ ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا،مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال موبائل برآمد نہ کرسکی،متاثرہ شہری شیخ وقار احمد نے ہائیکورٹ کے سینیئر افسر کو دوبارہ شکایت کردی.

مغلپورہ میں جھپٹا مار کر موبائل چھیننے کا واقعہ حل نہ ہو سکا۔ واردات کو چھ ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال موبائل فون برآمد کرنے یا ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔متاثرہ شہری نے انصاف نہ ملنے پر ہائیکورٹ کے سینیئر افسر کو دوبارہ شکایت درج کرادی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پولیس واقعے کا نوٹس لیں، غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کریں اور موبائل کی ریکوری یقینی بنائیں، بصورت دیگر وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔متاثرہ شہری شیخ وقار احمد کے مطابق وہ 8 اپریل کو رات ایک بج کر تیس منٹ پر بیجنگ انڈر پاس سے گزر رہے تھے کہ ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار، جو ہنڈا 125 پر سوار تھا، جھپٹا مار کر ان کا موبائل فون ’’سام سنگ ،اے ٹوئنٹی تھری ‘‘چھین کر فرار ہوگیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer