ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار کے نادہندہ وکلاء کیلئےآج واجبات کلیئر کرنے کی آخری تاریخ

سپریم کورٹ بار کے نادہندہ وکلاء کیلئےآج واجبات کلیئر کرنے کی آخری تاریخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات، امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا،سپریم کورٹ بار کے نادہندہ وکلاء کیلئے واجبات کلیئر کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ بار کے واجبات ادا نہ کرنیوالے وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے ،اہل ووٹرز کی عارضی فہرست کل جاری کی جائے گی ،18 ستمبر کو ووٹرز فہرست پر اعتراضات دائر ہوں گے ،19 ستمبر کو اعتراضات پر فیصلے ہوں گے ،20 ستمبر کو ووٹرز کی حتمی فہرست جاری ہوگی ،22 تا 27 ستمبر کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ،29 ستمبر کو جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت ہوگی ،30 ستمبر کو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری ہوگی ،یکم اکتوبر اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ ہے،3 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے ،4 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک نامزدگی واپس لی جا سکے گی ،4 اکتوبر ساڑھے تین بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ،16 اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer