ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست،رپورٹ طلب

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست،رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست، لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری اعظم علی بٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستگزار کی جانب سے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بچوں کے سوشل میڈیا تک بلا روک ٹوک رسائی کی وجہ سے ان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور پی ٹی اے کو درخواست دینے کے باوجود داد رسی نہیں ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا اور پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے ،درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ فرانس سمیت دیگر ممالک میں بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی ہے ، چیف جسٹس نے کہابیرون ممالک میں والدین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محدود کر سکیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سےکہا کہ اگر پی ٹی اے کو درخواست دی گئی ہے تو عدالت کو اس کی اطلاع فراہم کی جائے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
 

Ansa Awais

Content Writer