ویب ڈیسک: سی سی ڈی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست گزار وکیل نے عدالت سے سی سی ڈی کا قیام کالعدم کرنے کی استدعا کردی ، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کیلئے مہلت دے دی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد وقاص عمر پیش ہوئے ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پیرا نمبر 2 اور 25 کے مطابق آپ نے پولیس آرڈر 2002 میں ترامیم کی نشاندہی کی ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ یہ ترامیم پولیس آرڈر کے بنیادی سٹرکچر کیخلاف ہیں اور سی سی ڈی کے قیام پر قانون کو چیلنج کیا ہے،درخواستگزار نے بتایا کہ سی سی ڈی نے سات سو کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کیے، مگر ان کی تفصیلات مکمل طور پر فراہم نہیں کی گئیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ یہ تفصیلات کہاں سے حاصل کی گئیں؟ وکیل نے کہا کہ یہ معلومات سوشل میڈیا سے حاصل کی گئی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو قانونی نکات درخواست میں چیلنج کیے جا رہے ہیں، پٹیشن ان کے مطابق تیار نہیں اور وکیل خود ترامیم کر کے عدالت کے سامنے پیش کریں۔ وکیل نے مہلت کی استدعا کی، جس پر عدالت نے پٹیشن میں ترامیم کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App