ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلی : اطالوی اسکی ریسنگ کھلاڑی تربیتی  حادثے میں ہلاک 

چلی : اطالوی اسکی ریسنگ کھلاڑی تربیتی  حادثے میں ہلاک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اطالوی اسکی ریسنگ ٹیم کے 25 سالہ کھلاڑی میٹیو فرانزوسو چلی میں تربیتی سیشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔ 

فرانزوسو لا پاروا اسکی ریزورٹ کے بالائی حصے میں اطالوی اولمپک ٹیم کے ساتھ تربیت حاصل کر رہے تھے جو چلی کے دارالحکومت سان تیاگو سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تربیت کے دوران ایک چھوٹے جمپ پر کنٹرول کھو بیٹھنے کے باعث وہ پٹری سے باہر جا گرے اور حفاظتی باڑ سے ٹکرا گئے، جس سے اُنہیں شدید دماغی چوٹ آئی۔

حادثے کے فوری بعد فرانزوسو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُنہیں طبی طور پر بے ہوش رکھا گیا، تاہم دماغ میں پانی جمع ہونے (cerebral edema) کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور اتوار کے روز سان تیاگو کے ایک کلینک میں انتقال کر گئے۔

فیڈریشن کے صدر فلیویو رودا نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ ہمارے کھیل اور فرانزوسو کے خاندان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ضروری ہے۔"

فرانزوسو 6 ستمبر سے چلی میں تربیتی کیمپ کا حصہ تھے۔ لا پاروا اسکی ریزورٹ، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اطالوی ٹیم ہر سال یہاں تربیت کے لیے آتی ہے، اس وجہ سے یہ حادثہ ہمارے لیے بھی انتہائی افسوسناک ہے۔"

میٹیو فرانزوسو نے 2020 میں ناروے کے شہر ناروِک میں ہونے والی جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈاؤن ہل کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی، اور 2021 میں ورلڈ کپ میں ڈیبیو کے بعد 17 مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

اس سانحے نے اسکیئنگ کی دنیا کو غمزدہ کر دیا ہے، اور عالمی سطح پر فرانزوسو کو ایک پرعزم اور باصلاحیت کھلاڑی کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔