ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کی فروخت سمیت تجارتی معاملات پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 19 ستمبر کو گفتگو ہوگی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اعلیٰ سطحی امریکی و چینی مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، تاہم دونوں نے واضح طور پر معاہدے کی تجارتی شرائط کا ذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا یہ معاہدہ دو نجی فریقوں کے درمیان ہے لیکن اس کی تجارتی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے۔