ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی

سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، سکھ یاتریوں کو ایک بار پھر پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی۔

 تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔ 

پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ، اٹاری بارڈر اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔

البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔ 

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔