قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ فضل ربی کی خدمات کمشنر سوشل سیکورٹی کے حوالے کر دی گئیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق صفینہ صدیق کو ریجنل ڈائریکٹر پی آئی ایم پی ڈی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد طاہر امین کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان لگا دیا گیا ہے۔ فضل ربی کی خدمات کمشنر سوشل سیکورٹی اور مرضیہ سلیم کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ جبکہ فخر السلام ڈوگر کو کورس پر بھیج دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔