سٹی 42: سونے کے اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، صرافہ مارکیٹ نے چار دن سے گولڈ ریٹ ہی نہیں کھولا، ملک بھر میں فی تولہ سونے کا دام چار دن پرانے دام پر برقرار ،صرافہ مارکیٹ کے سٹے باز قانون کے شکنجے میں آگئے .
حساس اداروں کا گولڈ اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، سونے کی قیمت میں سٹہ اور اسمگلنگ اب نہیں ہوگی .گولڈ ڈیلرز چار دن پرانے ریٹ پر سونے کی قیمتوں پر نفع کمانے میں مصروف ہیں ۔ صرافہ بازار سے گولڈ کا نیا ریٹ آج بھی جاری نہیں ہوا.ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر سے معمول کے مطابق ہوگا ترجمان صرافہ مارکیٹ .ہارون رشید چاند نے کہا کہ صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ہارون چاند نے آج بروز ہفتہ گولڈ مارکیٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا . حساس اداروں کو یقین دہانی کرادی گئی ہے سونے کی قیمتوں میں سٹہ نہیں ہوگا ۔
سونے کی قیمتوں کو شفاف بنانے کیلئے اداروں سے رابطے میں ہیں ۔صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت 12 ستمبر کے ریٹس کے مطابق ہے ۔ سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ اور ملکی قوانین کے مطابق ٹریڈ ہوں گی۔سونے کی قیمت کو مستقبل میں ڈیجیٹل کرنے کے طریقے پر غور کیا جارہا ہے ۔صرافہ مارکیٹ کا کہنا ہے ملک بھر میں فی تولہ سونا چار دن پرانے دام سے 2لاکھ 15 ہزار روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔