ریٹائرڈ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ سٹاف کیساتھ الوداعی ملاقات

ریٹائرڈ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ سٹاف کیساتھ الوداعی ملاقات
کیپشن: Umar Atta bandial, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری:چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سپریم کورٹ سٹاف کیساتھ الوداعی ملاقات ہوئی۔

  چیف جسٹس عمر عطاء بندیال دوران خطاب آبدیدہ ہوگئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہہ دی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے،میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے،آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں،ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے۔

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ جب سب اکھٹے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا،آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔