(جنید ریاض)چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخش، کل شہر بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے۔
تفصیلات کےمطابق شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔جبکہ حضرت داتا گنج بخش کے 979 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات بھی جاری ہیں، چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا گنج بخش کی تقریبات کے سلسلے میں کل ہفتہ کے روز شہر بھر کے سکولز بند ہوں گے جبکہ آگے اتوار کو بھی بند ہوں گے،تمام سکولز پیر کے روز اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب لاہور میں حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 979 عرس کی مناسبت سے 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکشن کے مطابق 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی، ہفتہ کو لاہو رمیں تعلیمی اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری سے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ۔