ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں نرمی: 50 فیصد مسافروں کیساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

لاک ڈاؤن میں نرمی: 50 فیصد مسافروں کیساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاک ڈاون میں نرمی کے بعد 16 ستمبر سے 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی،لیکن ٹرانسپورٹرز نے 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے سے انکارکردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاک ڈاون میں نرمی کے بعد 16 ستمبر سے 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی لیکن ٹرانسپورٹرز نے 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے سے انکارکردیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے، اس سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہوتے اور 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ چلا کر ہم اپنا نقصان نہیں کر سکتے۔

ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہمیں 50 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے پر مجبور کیا گیا تو ہم مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کریں گے۔ لاری اڈا کے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیں 100 فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ ہمارے اخراجات پورے ہو سکیں۔