ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب آفس ہنگامہ،ن لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

نیب آفس ہنگامہ،ن لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : نیب آفس کےباہر ہنگامہ آرائی کا کیس، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےہنگامی آرائی کی سی ٹی وی  فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے ن لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 22ستمبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرسمیت دیگر ن لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت میں رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،جس میں کہا گیا کہ رانا ثناءاللہ اسمبلی سیشن میں مصروفیات کےباعث پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے رانا ثناءاللہ اورکیپٹن صفدر سمیت 12کارکنوں کی ضمانت میں 22ستمبرتک توسیع کردی۔


کیپٹن ریٹائرڈ  محمد صفدر کا کہنا تھا کہ جس نےملک کی سالمیت کا حلف اٹھایا ہےاس پردہشت گردی کے مقدمات درج کیےجارہے ہیں،تین بارکے وزیراعظم کی بیٹیاں آج عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔

عدالت نےتفتیشی افسرکو نیب آفیس کےباہر کی سی ٹی فوٹیج محفوظ بنانےکا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer