ایم ایم عالم روڈ پر واقع مشہور ریسٹورنٹ سیل

ایم ایم عالم روڈ پر واقع مشہور ریسٹورنٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: شہر میں ڈینگی کے وار جاری، عوام ہوشیار،800 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، ایم ایم عالم روڈ پر جنون کیفے اور جوہر ٹاؤن ارینا شاپنگ مال کے مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی کا جن بے قابو ہو گیا، شہر کے پوش علاقوں میں ڈینگی لاروا پایا گیا ، ایم ایم عالم روڈ پر واقع جنون کیفے سے سرولینس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کیفے کو سیل کر کے مینجر کو گرفتار کر لیا۔

جبکہ دوسری جانب جوہر ٹاؤن ارینا شاپنگ مال کےمختلف حصوں سے بھی دوران سرولنس متعدد ڈینگی لاروا برآمد ہوئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے شاپنگ مال کو سیل کر دیا۔ جبکہ آئی کین انجینئرنگ کمپنی جو کہ اس پلازے کا تعمیراتی کام کر رہی تھی اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندرج کرا دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer