سٹی 42: پاکستان افغانستان کی جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا کہ پاک افغان کا باب دوستی گیٹ تباہ کردیا ۔چمن آئی جی ایف سی نے پراپیگنڈا بے نقاب کردیا ۔
چمن آئی جی ایف سی بلوچستان نے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر باب دوستی دکھا کر طالبان کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ آئی جی، ایف سی نے کہا سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے، بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی.
چمن آئی جی ایف سی بلوچستان کے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر چمن سکاوٹس کے برگیڈیر شکیل احمد باب دوستی دیکھا ر ہے ہیں ۔
افغانستان کا آخری پروپیگینڈا بھی بے نقاب! سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے، آئی جی، ایف سی بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی..
آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے چمن بارڈر کی چوکیوں کا دورہ کیا تاکہ چمن بارڈر اور فرینڈ شپ گیٹ کے بارے میں افغان طالبان کی غلط معلومات کو بے نقاب کرنے کے لیے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دورے کا مقصد موجودہ آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینا اور فوجیوں کو شاباش دینا تھا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی جانب فرینڈ شپ گیٹ اپنی مکمل اصلی حالت میں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے سرکاری ترجمان نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ درحقیقت افغان طالبان نے افغان سائیڈ کے گیٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرکے ڈرامہ رچایا۔ افغان طالبان مذہب کی آڑ میں جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے نفرت پھیلا رہے تھے۔