ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی نام کے وزیراعلیٰ؛ اصل اختیار کون استعمال کرےگا، اندر کی کہانی باہر آ گئی

سہیل آفریدی نام کے وزیراعلیٰ؛ اصل اختیار کون استعمال کرےگا، اندر کی کہانی باہر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کی اہم لیڈر بن کر ابھرنے والی بانی کی بہن علیمہ خان کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے لئے ایسا بندوبست کیا ہے کہ سہیل آفریدی صرف نام کے وزیر اعلیٰ ہوں  گے۔ 

اسلام آباد  میں ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سہیل آفریدی صرف نام کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ 

خیبر پختونخواہ حکومت کو ایڈوائزری کونسل چلائے گی ۔

ذرائع  نے انکشاف کیا ہے کہ  ایڈوائزری کونسل میں سہیل آفریدی کو گائیڈ کرنے کے لیے سنئیر رہنما شریک ہوں گے ۔

علیمہ خان ایڈوائزی کونسل کی بڑی حمایتی بن کر سامنے آ ئیں ۔ذرایع  نے بتایا کہ  سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے ایڈوائزری کونسل  بنانے کی تجویز پیش کی جس پر پارٹی کی سنئیر قیادت نے اتفاق کیا ۔ 

ایڈوائزی کونسل میں سلمان اکرم راجہ ، اسد قیصر ، عاقب اللہ خان شامل ہوں گے ۔ذرائع  نے بتایا کہ اس ایڈوائزی کونسل میں صوبائی صدر خیبر پختونخواہ جنید اکبر بھی شامل ہوں گے ۔ذرائع  نے بتایا کہ  اڈیالہ جیل میں بانی  کی منظوری اور اجازت سے کونسل میں نئے اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ ایڈوائزی کونسل کی سربراہی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔