ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم کیس میں فلک جاوید کی ضمانت منظور

اہم کیس میں فلک جاوید کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: ریاست کے خلاف پوسٹ شیئرکرنے کاکیس،فلک جاوید کی ضمانت منظور، ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت منظورکی۔

تفصیلات کےمطابق متنازع پوسٹ شیئر کرنے کے کیس میں فلک جاوید نے لاہور سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔عدالت نے فلک جاوید کو ایک لاکھ کا ضمانت نامہ داخل کرانے کا حکم دیا، فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ 

عدالت میں فلک جاوید کی طرف سے عبدالمعروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج میڈم ڈاکٹر ساجدہ احمد نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی۔ 

فلک جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاستی ادارے کے خلاف ٹویٹ کرنے کے کیس میں 14 روز کے لیے جیل بھجوا رکھا۔