ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کا کوئی خدشہ نہیں

انڈونیشیا 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سونامی کا کوئی خدشہ نہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز شہر ابے پورا (Abepura) سے تقریباً 200 کلومیٹر دور تھا۔

ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔

زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer