(ویب ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نویں روز بھی جاری،غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے،اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا، پیاسا مارنے پر تُل گیا ہے۔یو این ایجنسی نے ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے، لگتا ہے دنیا انسانیت کھوچکی ہے۔
ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہےکہ اسپتال چلانے کےلیے صرف آج کا ایندھن باقی رہ گیا، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے مراکز پر بھی حملے کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب شہر خان یونس کے گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ شہیدوں کی مجموعی تعداد 2670 ہوگئی اور 9600 سے زیادہ زخمی ہیں۔