ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن نے موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا

Election 2022
کیپشن: Election 2022
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  ضمنی انتخابات میں  بعض پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن  نے پولنگ کے دوران موبائل فون استعمال پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، متعلقہ آر اوز، ڈی آر اوز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کا موبائل لے جانا سختی سے منع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیکریسی آف بیلٹ پیپر کی خلاف ورزی ہےجس پر موبائل ضبط اور ملزم حوالے پولیس کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ  ملتان میں بعض پولنگ اسٹیشنز سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کا عام استعمال کیا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 8  اور  پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز  ہوچکا ہے, کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔