ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔رپورٹس کے مطابق میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔