عائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Ayeza Khan new photos
کیپشن: Ayeza Khan new photos
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں، عائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا، اداکارہ  سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں, عائزہ خان کے انسٹاگرام پر  10  ملین فالوورز  ہیں، اداکارہ  کی فین فالوونگ میں  دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹوشوٹ میں سےچند  تصاویر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں، تصاویر میں داکارہ عائزہ خان کو پیانو بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے چہرے سے معصومیت چھلک رہی ہے، اداکارہ کی نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer