راہول ڈریوڈ کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

Rahul Dravid
کیپشن: Rahul Dravid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی حامی بھی بھرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ راہول ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، راہول ڈریوڈ کو کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 تک کے لیے کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ۔

راہول ڈریوڈ سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا کنٹریکٹ مکمل ہوچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے اس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے 1996 سے 2012 تک کے اپنے کیرئیر میں 164 ٹیسٹ اور 344 ون ڈے میچز کھیلے، 48 سالہ راہول ڈریوڈ گزشتہ 6 سال سے بھارت کی اے ٹیم اور انڈر 19 کے سیٹ اپ کے انچارج ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer