پاک بھارت ٹاکرا، ہربھجن سنگھ کا شعیب اختر پر طنز

Paksitan vs India T20-World Cup
کیپشن: Paksitan vs India T20-World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( سٹی42) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر طنزیہ نشتر چلا دیئے۔

بھارتی میڈیا سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میں نے شعیب اختر سے بات کی اور انہیں کہا کہ پاکستان او بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے، پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج گیم 24 اکتوبر اتوار کے روز دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت درمیان دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل دونوں کی جانب سے شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز اپنے کرکٹرز کو مشورے دے رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی، اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے، اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer