معروف گلوکار کمار سانو کس حال میں؟مداح بھی افسردہ ہوگئے

معروف گلوکار کمار سانو کس حال میں؟مداح بھی افسردہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کی ایک ایسی آواز جس کے جادو نے اپنے دور کی شروعات سے لیکر موجود حالات میں ایسی موسیقی کی کہ فلموں کو چار چاند لگا دیے، کمار سانو کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں،بدقسمتی سے وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار کمار سانو کو شاید ہی کوئی ایسا ہو جو نہ جانتا ہو کیونکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں ان کے گائے ہوئے گیتوں کوسناجارہا ہے، بالی ووڈ کے دیگر گلوکار و فنکار بھی ان کے معترف ہیں، فلموں کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اہم شخصیت کی ایک بڑی تعداد ان کی فین ہے۔ کمارسانو  نےسوشل میڈیا ایپ فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ان کی ٹیم کی جانب سے بھی کی گئی،ٹیم ممبر نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کمارسانو کی صحت یابی کی دعا کریں،فیس بُک پر جاری کردہ پیغام میں کمار سانو کی ٹیم نے بتایا کہ ’ کمار سانو نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

 یاد رہے کہ معروف بھارتی گلوکار نے اپنے کیر یئر کا آغاز  1989 سے کیا تھا،بالی ووڈ میں ان کو مشہور گائیکاا اور غزل کے دلدادہ  گلوکار جگجیت سنگھ نے متعارف کرایا تھا۔اس کے بعد کمارسانو نے کامیابیاں سمیٹنا شروع کردیں اور دیکھتے ہی بالی ووڈ میں چھاگئے،سال 1990 سے سال 2000 تک عروج حاصل تھا۔بظاہر اب بھی وہ گلوکاری تو کررہے ہیں مگرطبیعت میں خرابی کے باعث ترک کی ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer