مہنگائی کےستائے عوام کیلئے اچھی خبر

مہنگائی کےستائے عوام کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا۔قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی سونامی نے لوگوں کی ناک میں دم کررکھا،حکام بالا کے کھوکھلے دعووں پر عوام کو چونا لگایا جارہا اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں چند پیسے کمی اور اضافہ روپے کی صورت میں کیاجاتا جو کہ حکومت کا وطیر بن چکا ہے، عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے حکومت نے رحم دلی کا مظاہر ہ کرتے اس بار اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں میں اضافہ مسترد کردیا۔

وفاقی حکومت نے آئندہ 14 روز کے لئے  پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، قیمتیں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا،وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت 103 روپے 97 پیسے برقرار رہے گی ،مٹی تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے،مٹی کا تیل 65روپے29 پیسے  اور لائیٹ ڈیزل آئل 62 روپے 86 پیسے برقرار ہے،موجودہ پیٹرولیم منصوعات 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج تھی،سمری میں  ‏ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اورڈیزل کی قیمت میں2روپے لٹرکمی تجویزدی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔

 قیمتوں میں ردوبدل کی سمری یکم سے 15 اکتوبر کےلیے بھجوائی گئی تھی،اوگرا نے  یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی تھی، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer