(زین مدنی ) اداکار یاسر حسین اوراقرا عزیز ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے، دونوں کی میامی بیچ کے قریب لی گئی تصویر جس میں یاسر نے اقرا کو گود میں اٹھایا ہوا ہے نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کردیا۔
اداکار یاسر حسین اوران کی منگیتر اقرا عزیز ان دنوں میامی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور اپنے خوبصورت لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ دونوں کی ایک تصویر جس میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ اس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین دونوں کو پاکستانی معاشرے میں رائج روایات کی دھجیاں اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شادی کے بغیر معاشرے اور مذہب کے خلاف قرار دیا۔
کچھ لوگوں نے دونوں کو باپ اور بیٹی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے باپ اوربیٹی میامی میں چھٹیوں کا لطف لے رہے ہوں۔
واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین نے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے سب کے سامنے بوسے لیے تھے جس پر دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔