ضلعی انتظامیہ تجاوزات ختم کرانے میں بری طرح ناکام

ضلعی انتظامیہ تجاوزات ختم کرانے میں بری طرح ناکام

(حسن خالد)لنڈا بازار میں تجاوزات کی بھرمار نے راہگیروں کا گزرنا محال کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن اور اسکے اطراف میں ٹریفک کا جام رہنا معموم بن گیا،بالخصوص لنڈا بازار کے اطراف ٹریفک جام معمول ہے، جس کی وجہ سڑک اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ہے۔  تجاوزات سے دکانداروں ﮐﻮ تومالی فائدہ پہنچتا ہے مگر خریداروں اور  راہگیروں کی مشکلات میں اضافہ نظر آتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ تجاوزات کی بھرمار نے ان کا جینا محال کردیا ہے، وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں۔